سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 مارچ 2018
سونم کپوراور آنند آہوجا کی شادی ہندو رسم رواج کے مطابق ہوگی؛ فوٹوفائل

سونم کپوراور آنند آہوجا کی شادی ہندو رسم رواج کے مطابق ہوگی؛ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

فلم ’’رانجھنا‘‘، ’’بھاگ ملکھابھاگ‘‘اور’’سانوریا‘‘جیسی خوبصورت فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ کی فیشن آئیکون سونم کپور نے  ہمیشہ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے، اپنے انٹرویوز میں وہ کئی بار شادی کے سوال پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار شادی کی خبروں کی تردید کرنے والی سونم کپور نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپورنے خاموشی توڑدی

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال 11 یا12 مئی کو اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ دونوں کی شادی سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا میں ہو گی۔ شادی میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔ شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور سونم کپور کے والد اداکار انیل کپور مہمانوں کو خود فون کرکے دعوت نامہ دیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں اس وقت جینیوا میں موجود ہیں اور وہیں انہوں نے اس خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سونم کپور کی شادی کا جوڑا ڈیزائنر ابوجانی اور سندیپ کھوسلہ ڈیزائن کریں گے۔

واضح رہے کہ سونم اور آنند آہوجا کی شادی فلم’’ویرے دی ویڈنگ‘‘کی ریلیز کے بعد منعقد کی جائے گی جسے سونم کپور کی بہن ریہاکپور پروڈیوس کررہی ہیں۔ فلم میں سونم کپوراور کرینہ کپور خان اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔