علی ترین کی آمدن کا آڈٹ شروع ، ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

خبر ایجنسی  اتوار 25 مارچ 2018
ایف بی آر نے علی ترین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے علی ترین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: فیڈرل بورڈآف ریونیو نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی آمدن کا آڈٹ شروع کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے 2012 کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ترین کا آڈٹ پاناما میں نام آنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے تاہم اس سلسلے میں ایف بی آر نے علی ترین کو اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔