سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بر آمد

سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بر آمد


Staff Reporter March 28, 2018
سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بر آمد فوٹوفائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھر ے 42کیپسول بر آمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے کراچی سے سری لنکا جانے والے مسافر کے پیٹ میں منشیات چھپانے کے انکشاف پر میڈیکل ٹریٹمنٹ کے ذریعے42 ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔

برآمد ہونے والی ہیروئن کا مجموعی وزن 490 گرام تھا، ترجمان کے مطابق مسافر پرواز میں اکیلا سفر کررہا تھا، ہیروئن اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔