کراچی:
شہر قائد میں منگھوپیر میانوالی کالونی کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ خواج محمد ولد شیریں خان کے نام سے کی گئی۔
جبکہ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ مکان کی دیوار جو نئی بنائی تھی وہ تیز ہوا کی وجہ سے بھائی پر گر گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔