واجد ضیا صاحب ہمارے حق میں گواہی دے کرجائیں گےمریم نواز 

کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہے،مریم نواز


ویب ڈیسک March 28, 2018
کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن،مریم نواز- فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے مخالفین چند دن انتظارکریں اور دیکھیں واجد ضیا صاحب ہمارے حق میں گواہی دے کرجائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ زدہ جے آئی ٹی کا پہلے سے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ایک کمرے میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کرنا آسان ہے مگر عدالت میں ان چالاکیوں کا دفاع کرنا ناممکن ہوگا۔



سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ' کہا تھا مخالفین چند دن انتظارکریں، واجد ضیا صاحب ہمارے حق میں گواہی دے کرجائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دیا تھا۔