افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25 مزاحمت کار ہلاک

ملک گیر آپریشنز میں سیکورٹی فورسزکوفضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی،افغان وزارت دفاع


ویب ڈیسک April 04, 2018
ملک گیر آپریشنز میں سیکورٹی فورسزکوفضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی،افغان وزارت دفاع فوٹو:فایل

لاہور: افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 4 دہشت گردوں سمیت 25 مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں اور شدت پسندوں کے خلاف درجنوں کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں ننگرہار، کپسیا، غزنی، پکتیا، فریاب،زابل، بلخ اور ہلمند سمیت دیگر صوبوں میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 70 افراد جاں بحق، 150 زخمی

وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع کھوگانی میں کارروائی کے دوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ ملک گیر آپریشنز میں مجموعی طور پر25 مزاحمت کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان آپریشنز میں سیکورٹی فورسزکو افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی جنہوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔آپریشنز میں افغان سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے بھی حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں