فلم انڈسٹری کے لیے خود کو مزید فٹ نہیں سمجھتی لتا منگیشکر

میں حالیہ پانچ یا چھ فلموں میں جو کام کیا اس میں مجھے کوئی مزا نہیں آیا بلکہ خود کو بے بس اور لاچار محسوس کیا، گلوکارہ


Net News April 11, 2013
میں حالیہ پانچ یا چھ فلموں میں جو کام کیا اس میں مجھے کوئی مزا نہیں آیا بلکہ خود کو بے بس اور لاچار محسوس کیا، گلوکارہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی وڈ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ وہ اب فلم انڈسٹری کے لیے مزید فٹ نہیں رہی۔

ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے 83 سالہ سنگر لتا نے کہا کہ سینما اب بہت تبدیل ہوچکا ہے انھوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اس تبدیلی کو برا نہیں کہیں گی تاہم وہ اب سمجھتی ہیں کہ وہ انڈسٹری کے لیے مزید فٹ نہیں رہی کیونکہ اس وقت وہ اگر کسی فلم کے لیے گائیں گی تو اس خوبصورتی سے نہیں گا سکیں گی جو اس کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اس دنیا میں تبدیلی ناگزیر ہے اور یہی ہماری انڈسٹری میں بھی ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں حالیہ پانچ یا چھ فلموں میں جو کام کیا اس میں مجھے کوئی مزا نہیں آیا بلکہ خود کو بے بس اور لاچار محسوس کیا۔

مقبول خبریں