کراچیکوئٹہ سے حج کرایہ 87500دیگر شہروں سے 97500 ہوگا

درخواستوں کاڈیٹاکمپیوٹرائزڈکیا جارہاہے، کامیاب عازمین کوخطوط جاری کرینگے،مذہبی امور


APP/Numainda Express April 11, 2013
درخواستوں کاڈیٹاکمپیوٹرائزڈکیا جارہاہے، کامیاب عازمین کوخطوط جاری کرینگے،مذہبی امور فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کے ترجمان شہزاد احمد نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے سرکاری سکیم میںکامیاب عازمین حج کو مبارکباد کے خطوط ارسال کرنے شروع کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت رواں سال کراچی اورکوئٹہ سے حج کرایہ 87500 جبکہ دیگر شہروں سے حج کرایہ 97500 روپے ہو گا ، انھوں نے بتایاکہ سرکاری اسکیم کے تحت حاجیوں کیلیے رہائشی عمارتوں کی خریداری کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔



جبکہ معاونین اور خدالم کی بھرتی کا عمل مئی کے مہینے میں شروع کیا جائیگا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان اور جوائنٹ سیکریٹری حج شہزاد احمدنے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حج انتظامات کا عمل خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔