مخدوم پور میں وراثت میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 8 اپريل 2018
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس تھانہ مخدوم پور ۔ فوٹو:فائل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس تھانہ مخدوم پور ۔ فوٹو:فائل

مخدوم پور پہوڑاں: وراثتی جائیداد کے تنازع پر بھائیوں نے بہن کی ٹانگیں کاٹ دیں۔

تھانہ مخدوم پور کے علاقے چک نمبر ایک اے ایچ میں اختری بی بی کا بھائیوں یاسین، شبیر، یامین وغیرہ سے وراثتی جائیداد کا تنازع چل رہا تھا کہ گزشتہ روز اختری بی بی رقبہ پر موجود تھی، اس کے بھائی وہاں آ گئے اور کلہاڑیوں کے  وار کرکے اس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ مخدوم پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔