عنصر جاوید چیرمین ایف بی آرسعودگوہر ڈی جی ایف آئی اے تعینات

رضوان احمد ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن تعینات،2افسروں کی خدمات پنجاب کے سپرد


Numaindgan Express April 11, 2013
رضوان احمد ایم ڈی پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن تعینات،2افسروں کی خدمات پنجاب کے سپرد فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ان لینڈ ریونیو گروپ گریڈ بائیس کے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور عنصر جاوید کو چیرمین ایف بی جبکہ پولیس گروپ گریڈ اکیس کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سعودگوہر کوڈی جی ایف آئی اے لگا دیا ۔

ڈی ایم جی گریڈ اکیس کے ایم ڈی انرکان رضوان احمد کو پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کا ایم ڈی لگا دیا ہے ، سیکریٹریٹ گروپ گریڈ اکیس کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف سہیل قدیرصدیقی کواسی وزارت کے سیکریٹری کا اضافی چارج دیدیا گیا ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ بیس ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سید واجد علی بخاری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔



 

پنجاب میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ انیس کے رئوف نعیم کی خدمات سی ڈی اے ، سندھ میں تعینات پولیس گروپ گریڈ اٹھارہ کے محمد معصوم اورگلگت میں تعینات ڈی ایم جی گریڈ سترہ کی حمیرا سیدہ ہمدانی کی خدمات پنجاب حکومتکے حوالے کردی گئیں ۔دریں اثنا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آفتاب سلطان نے2 پولیس افسران کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ فیصل آباد ریجن اشعرحمید کو ایس ایس پی بٹالین کمانڈر نمبر1پنجاب کانسٹیبلری لاہور جبکہ ایس پی اسپیشل برانچ پنجاب عمران یعقوب کو ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب کی خالی اسامیوں پرتعینات کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں پاسپورٹ حکام نے دواسسٹنٹ ڈاریکٹروں کے تقرروتبادلے کر دیے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایبٹ روڈ ریاض شاہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر گارڈن ٹائون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منڈی بہائوالدین شہزاد اسلم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایبٹ روڈ لگا دیا گیا ۔

مقبول خبریں