کراچی میں لاپتہ بچے کی لاش نالے سے برآمد

آیان گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک September 26, 2026

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش نالے سے برآمد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور میں کھلے نالے سے ریسکیو رضاکاروں نے لاش برآمد کیں جس کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفی بچے کی شناخت ایان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 9 سال تھی۔ 

والد نے بتایا کہ ایان گزشتہ روز گھر سے باہر کھیلنے کیلیے نکلا اور پھر لاپتہ ہوگیا تھا جس کو بہت تلاش کیا جبکہ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پولیس کو بھی مطلع کردیا تھا۔

بچے کی ناگہانی موت والدین پر غم کا پہاڑ بن کر گری جبکہ محلے کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔ ایان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا گیا۔