- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
امریکا کے قدیم شاپنگ اسٹور کی مرمت کے دوران بندر کی ممی برآمد
واشنگٹن: امریکا میں واقع سو سال قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران ’ایئر ڈکٹ‘ سے بندر کی ممی برآمد ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قائم میننیا پولس کے صفحے پر شائع کی گئی بندر کی ممی کی تصویر نے ماہرین کو حیران کردیا۔ یہ تصویر قدیم سپر اسٹور کی ازسرنو تعمیر کے دوران کام کرنے والے ایک مزدور نے شائع کی جس کا دعوی ہے کہ بندر کی ممی سپر اسٹور کی چھت پر واقع ہوا کے لیے تعمیر کیے گئے ایک ڈکٹ سے ملی ہے۔
تصویر میں بندر کے ڈھانچے کو مکمل طور پر درست حالت میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس کا رنگ زرد مائل ہے جس کی وجہ سے اسے Bananafied Mummy بھی کہا جا رہا ہے گویا اس بندر کو اُن کی مرغوب غذا کیلوں سے حنوط کیا گیا ہو۔ بندر کے اسٹور کی چھت پر واقع ایئر ڈکٹ میں پھنسنے اور ڈھانچے کے اصل حالت میں پائے جانے کو حیرت انگیز واقعہ کہا جا رہا ہے جس کی تحقیقات ہونا نہایت ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر تصویر جاری ہونے کے بعد صارفین نے 50 کی دہائی میں اسی اسٹور میں پالتو جانوروں کی خرید و فروخت سے متعلق اشتہارات شائع کیے جس سے پتا چلا کہ یہ بندر اسی دوران اسٹور سے باہر نکلنے کی کوشش میں ایئر ڈک میں پھنس کر مرگیا ہوگا۔
مقامی علاقے روبنس ڈیل کے میئر ریگن مرفی نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کے والد کا بندر تھا جو وہ اپنے بچپن میں 60 کی دہائی میں اسی اسٹور سے اُٹھا لائے تھے تاہم میری دادی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بندر کو واپس اسٹورمیں چھوڑ آنے کا حکم دیا جس پر بندر کو اسٹور کی سیڑھی پر چھوڑ آئے تھے۔
محقق اور ماہر حیوانیات میری بلیئر کا کہنا ہے کہ یہ بندر کی ایک خاص قسم ہے جو زرد رنگت رکھتے ہیں اور قد میں چھوٹے ہیں۔ زرد رنگت کے باعث ہی ممی کا رنگ بھی زرد ہے جسے کچھ لوگ Bananafied Mummy کہہ رہے ہیں۔ یہ بندر ایسے جنگلات میں رہنا پسند کرتے ہیں جہاں سالہا سال بارش ہوتی رہے۔ ان بندروں کی غیر قانونی خرید وفروخت بڑے پیمانے کی جاتی ہے اور ممکن ہے بندر کو اسٹور میں تجارتی مقاصد کے لیے لایا گیا ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔