اختیارات کا ناجائز استعمال ؛ نیب نے نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 اپريل 2018
 نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی، نیب۔  فوٹو:فائل

نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی، نیب۔ فوٹو:فائل

 لاہور: نیب  نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کو 21 اپریل صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے، نیب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائی۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی جب کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔