سندھ حکومت نئے مالی سال کا بجٹ 5 مئی کو پیش کرے گی

نئے سال کا میزانیہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔


Staff Reporter April 17, 2018
نئے سال کا میزانیہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے بجٹ آئندہ ماہ 5مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حکومت نئے مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرے گی۔ نئے سال کا میزانیہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے، اس ضمن میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی 5مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں