خوا تین کو جلانے کے وا قعا ت حکو مت کیلیے قا بل شرم ہیں

انصا ف میں تاخیر اور غیر موثر قوانین ایسے واقعات میں اضافے کی وجہ ہیں، ضیا اعوان.


Staff Reporter April 14, 2013
2012 میں216 واقعات رپورٹ ہو ئے، حقائق اصل اعداد و شمار سے زیا دہ سنگین ہیں۔ فوٹو: فائل

مددگار نیشنل ہیلپ لائن کے بانی ضیا احمد اعوان ایڈوو کیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین اور بچوں کو زندہ جلا نے کے بڑ ھتے ہو ئے وا قعا ت حکو متی ادا روں کے لیے قابل شرم ہیں۔

فرا ہمی انصا ف میں تا خیر، غیر موثر قوا نین، پو لیس کی غفلت و بد عنوا نی، بہتر علا ج کی عدم دستیا بی اور متا ثر ین کو تحفظ کی عدم فر اہمی ان ہو لنا ک وا قعات میں اضا فے کی وجو ہا ت ہیں، ان خیالا ت کا ا ظہار انھوں نے ہیلپ لائن کے مرکزی دفتر میں پر یس بریفنگ کے دوران کیا۔

ضیا اعوان نے کہا کہ ان وا قعا ت کی فوری روک تھا م کیلیے ملزما ن کے خلا ف سخت قوا نین کا نفاذ کیا جائے، نزاعی بیان قلمبندکر انے کا فوری پو لیس انتظام، تیز تر ین عدا لتی کارروائی اور متا ثر ین کی بحا لی کے اقدامات کیے جائیں، انھوں نے بتا یا کہ ملز مان کے خلا ف موثر قا نو نی کا رروائی نہ ہو نے کے با عث معاشر ے میں بچوں اور خوا تین کوزندہ جلا نے کے وا قعا ت میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔



جو حکومتی اداروں کے لیے لمحہ فکر یہ ہے، مددگار نیشنل ہیلپ لا ئن کے ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطا بق سا ل2012 میں اس طرح کے216 وا قعات رپورٹ ہو ئے، مندر جہ با لا اعدا د و شما ر اصل وا قعات کا عشر عشیر ہیں اور حقا ئق ان حالا ت سے بہت زیا دہ سنگین ہو چکے ہیں، انھوں نے کہا کہ ان وا ردا توں پر قا بو پا نے کیلیے متعلقہ حکا م کو تجو یز پیش کی ہے کہ متا ثر ین کو فو ری ا نصا ف فراہم کر نے کیلیے ان کیسز ز کو انسداد دہشت گر دی کی عدالت میں ٹر ائل کے لیے پیش کیا جائے۔

تا کہ ملز ما ن کے خلا ف سخت کا رروائی ہو سکے، انھو ں نے کہا کہ ضلعی سطح پر بر نس سینٹر قا ئم کیے جا ئیں، ان بر نس سینٹرز پر پو لیس اہلکا روں کی تعینا تی کو یقینی بنا یا جا ئے تاکہ متاثرین بغیر کسی دبائو کے اپنا بیا ن قلمبند کر وا سکیں جس سے ملزما ن کو پکڑنے میں آسا نی ہو گی، انھوں نے حکو مت سے پر زور مطا لبہ کیا کہ اس ہو لنا ک جر م کا شکار افراد کی فو ری مدد یقینی اور ذمے دا ران کے خلا ف سخت قا نو نی کارروائی کو مو ثر بنایا جائے۔

مقبول خبریں