ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔ : فوٹو : فائل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔ : فوٹو : فائل

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی دلچسپ اور انوکھے انداز میں ”ننھے مہمان“ کی آمد کی خوشخبری سنائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان شوہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس کو دیکھتے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی جس کے تین حصے بنے ہوئے ہیں۔ ایک حصہ ثانیہ مرزا اور ایک حصہ شعیب ملک کیلئے مختص دکھایا گیا ہے جبکہ درمیان والا حصہ ”مرزا، ملک“ کیلئے دکھایا گیا اور تینوں میں موجود کپڑوں کا سائز بھی مختلف دکھایا گیا ہے۔ شعیب ملک نے یہ تصویر جاری کرتے ہوئے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/988379668809039872

چند روز قبل بھارتی شہر گوا میں صنفی امتیاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی اور شوہر کی دیرینہ خواہش بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے گھر پہلی اولاد  لڑکی ہو جس کا نام ہم ’مرزا ملک‘ رکھیں گے ، اور یہی اس کا خاندانی نام ہوگا یہ بات دونوں خاندان بھی طے کرچکے ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔