کیلس کا عمدہ کھیل کولکتہ نے حیدرآباد کو ہرادیا

راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو 6وکٹ سے پچھاڑدیا، اظہر کے 23رنز.


Sports Desk April 15, 2013
ایڈن گارڈنز:سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انگلش بیٹسمین ایون مورگن کا چھکا ، ان کی ٹیم یہ مقابلہ 48رنز سے جیت گئی۔ فوٹو: بی سی سی آئی

لاہور: آئی پی ایل میں جیک کیلس نے اپنی کلاس ثابت کردی، آل رائونڈر پرفارمنس سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سن رائزرز پر 48 سے فتح دلادی، گمبھیر نے ففٹی اسکور کی۔

دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 181 کا ہدف ملا مگر وہ 7 وکٹوں پر 132 رنز ہی بنا پائے، تشارا پریرا 36 اور کیمرون وائٹ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پرتھیو پٹیل نے 27 رنز اسکور کیے، جیک کیلس نے 13 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔



اس سے پہلے نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، گوتم گمبھیر نے 53، ایون مورگن نے 47 اور کیلس نے 41 رنز اسکور کیے۔ جے پور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں راجستھان رائلز نے4 بالز قبل ہی کنگز الیون پنجاب کا دیا ہوا 125 رنز کا ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، اجنکیا راہنے 34 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، شین واٹسن نے 32 اور سیمسن نے ناٹ آئوٹ 27 رنز بنائے، پراوین کمار نے دوکٹیں لیں۔



پنجاب کیخلاف میچ میں راجستھان رائلز کے شری شانتھ حریف بیٹسمین مندیپ کو آئوٹ کرنے پر مسرور۔ فوٹو: بی سی سی آئی

 

اس سے پہلے پنجاب کی ٹیم 124 رنز پر آئوٹ ہوگئی، ڈیوڈ ہسی نے 41 اور اظہر محمود نے 23 رنز اسکور کیے، کپتان ایڈم گلکرسٹ کو صفر اور دوسرے اوپنر مندیپ سنگھ کو دو رنز پر شری شانتھ نے اپنے پہلے ہی اوور میں آئوٹ کیا، کیون کوپر، جیمز فالکنیر اور سدھارت ترویدی نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔