- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
سروج خان کو ہراسانی کی ذمہ دار خواتین کو قرار دینے پر معافی مانگنی پڑ گئی
ممبئی: بالی ووڈ کی نامور کوریو گرافر سروج خان نےہراسانی کی ذمہ دار خواتین کو قرار دینے پر معافی مانگ لی۔
ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ ، فلم انڈسٹری میں کام کیلئے خواتین کو جنسی ہراساں کرنا عام بات ہے، تقریباً ہر اداکارہ اپنے کیریئر کے دوران کسی نہ کسی کے ہاتھوں جنسی ہراساں ہوتی ہے، یہ وہ حقیقت ہے جسے جاننے کے باوجود تمام لوگ اس پر موضوع پر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ تاہم چند روز قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے فلم نگری میں ہراسانی کے واقعات کی ذمہ دار خواتین کو ہی قرار دے دیا جس نے ایک نیا طوفان کھڑا کردیا۔
سروج خان نے بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں دوسروں کی خواہشات کی تکمیل کے لیے مجبور کئے جانے سے متعلق کہا تھا کہ ’’خواتین کے ساتھ یہ سب نئی بات نہیں، ہر لڑکی پر کوئی نا کوئی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرتا ہے، حکومت کے لوگ تک یہ کام کرتے ہیں تو لوگ فلم انڈسٹری کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ فلم انڈسٹری روٹی تو دیتی ہے، لڑکی سے زیادتی کرکے اسے چھوڑ تو نہیں دیتی۔ لڑکی پر ہے کہ وہ کیا چاہتی ہے، اگر وہ نہیں چاہے گی تو اس کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔ اگر اس کے پاس فن ہے تو وہ کیوں خود کو بیچے گی‘‘۔
سروج خان کی یہ باتیں الیکٹرانک ، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، سینئیر کوریو گرافر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اداکارہ صوفی چوہدری نے سروج خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا میں سروج خان کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن انہیں تو خواتین کی حفاظت کرنی چاہئے۔
ہر جانب سے بھر پور تنقید کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت کی کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی، جو سچ ہے وہی کہا ہے ، میری کہی بات کو لوگ غلط سمجھ رہے ہیں، میں نے اتنا کہا ہے کہ ہر کاروبار میں خواتین کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے، یہ تو ہم پر منحصر ہے کہ ہم کیا کرانا چاہتے ہیں اور کیا نہیں، میں زیادتی جیسے جرم کو صحیح نہیں کہہ رہی لیکن میرا کہنا صرف یہ ہے کہ لوگ صرف فلم انڈسٹری پر ہی انگلی کیوں اٹھاتے ہیں، کیا یہ سب فلم انڈسٹری کے باہر دوسری جگہوں پر نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سروج خان مادھوری ڈکشٹ، کاجول اور سری دیوی سمیت تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کو رقص کی تربیت دے چکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔