- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فٹ بال کے جنونی نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرٹ جسم پر گُدوالی
ریو ڈی جنیرو: برازیل سے فٹ بال کے ایک حیرت انگیز مداح کی ناقابلِ یقین خبر آئی ہے کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹ بال کلب کی پوری شرٹ کا اپنے جسم پر ٹیٹو بنوالیا ہے جو ہوبہو کلب کی شرٹ جیسا ہے۔
ہوزے موریسیو دوس آنجوس کی عمر 33 سال ہے اور وہ ریوڈی جنیرو میں رہتے ہیں۔ ہوزے، فلیمنگو فٹ بال کلب کے دل سے مداح ہیں اور کئی برس سے اس کی تائید کررہے ہیں۔ اب انہوں ںے فٹ بال کلب سے محبت کے اظہار میں اس کی آفیشل ٹی شرٹ پوری تفصیل کے ساتھ اپنے جسم پر ٹیٹو کی صورت میں گدوالی ہے۔
ہوزے کو اس ٹیٹو کے بنانے میں 90 گھنٹے لگے اور 32 مختلف اوقات میں انہیں ٹیٹو فنکار کے سامنے بیٹھنا اور لیٹنا پڑا۔ اس کے بعد ان کے پورے جسم پر ٹھیک سائز کی ایک ٹی شرٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ سیاہ وسرخ پٹیوں کی اس ٹی شرٹ پر کلب کا لوگو بھی بنایا گیا ہے اور کمر پر ٹی شرٹ کا نمبر 10 بھی نمایاں ہے۔
اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہوزے موریسیو نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی اپنے جسم پر کلب کی ٹی شرٹ بنوانا چاہتے تھے اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہوچکی ہے۔
ہوزے نے بتایا کہ میں بچپن سے ہی فلیمنگو کا مداح رہا ہوں اور خود میرے والد بھی اس ٹیم کو بہت چاہتے تھے، میرے والد میرے لیے کلب کی ٹی شرٹ اور کھلونے لاتے رہے جس سے میرا جنون اور بڑھتا گیا اور اب میرے جسم کا 40 فیصد حصہ فلیمنگو کے رنگوں میں ڈوبا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد ایک بحث چل پڑی ہے۔عام افراد نے ہوزے کو بے وقوف قرار دیا ہے جبکہ فلیمنگو کے دوسرے مداح اسے محبت کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔