پاکستان کپ کامران اکمل نے فتح گر سنچری جڑ دی

فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 114 رنز سے ہرا دیا،حفیظ نے76کی اننگز کھیلی


Sports Reporter April 27, 2018
فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 114 رنز سے ہرا دیا،حفیظ نے76کی اننگز کھیلی۔ فوٹو : فائل

پاکستان ون ڈے کپ میں فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 114 رنز سے ہرا دیا جب کہ کامران اکمل نے فتح گر سنچری جڑ دی۔

خیبرپختونخوا نے 374 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شان مسعود (7) کی وکٹ آغاز میں ہی گنوا دی، محمد حفیظ 76 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، عمر اکمل (33) کے بعد خرم منظور60 پر رن آئوٹ ہوئے، بعد ازاں حماد اعظم(37)، محمد حسن (22) ہی کچھ مزاحمت کر پائے،پوری ٹیم 259 پر رخصت ہو گئی، وقاص مقصود نے 3 شکار کیے۔

قبل ازیں فیڈرل ایریاز کے اوپنر اویس ضیا (5) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل نے عابد علی (52) کے ساتھ 152 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر کی اننگز کا 105 پر اختتام ہوا، حسین طلعت (31) کے بعد صہیب مقصود (44) نے رنز کی رفتار برقرار رکھی، آغا سلمان نے 36اور سعد نسیم نے ناقابل شکست 78 بنائے۔ ٹیم نے 6 وکٹ پر 373رنز جوڑے، صدف حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں