بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں غیر معمولی کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ کے دوران 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی لینڈ کے بیٹر نیتھن اسمتھ نے دفاعی شاٹ کھیلا، تاہم گیند بلے سے لگ کر سلپ کی جانب چلی گئی۔
ویرات کوہلی نے برق رفتاری سے دائیں جانب ڈائیو لگائی اور زمین سے چند انچ اوپر ایک ہاتھ سے گیند تھام لی۔ تھرڈ امپائر کے ریویو کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا اور نیتھن اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شاندار کیچ کے بعد کوہلی نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں جشن بھی منایا۔ 37 سالہ بھارتی کرکٹر کی اس فیلڈنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔