ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 27 اپريل 2018
دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے  گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔