میر پور بٹھورو اونٹ کے گلے میں باندھ کر گھسیٹا گیا بچہ دم توڑ گیا

نواحی گاؤں حاجی علی کے 15سالہ فیاض کو 3کلومیٹر تک گھسیٹا گیا،لڑکے کی چیخ و پکار پرملزمان قہقہے لگاتے رہے


Nama Nigar April 16, 2013
ریڑھ اور گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی،انسانیت سوز مظالم ڈھانے والوں کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے میں ناکام. فوٹو: فائل

میرپوربٹھورو کے قریبی گاؤں میں اونٹ کے گلے میں باندھ کر گھسیٹا گیا بچہ فیاض علی راہو حیدرآباد کے اسپتال میں چل بسا۔

15سالہ بچے کو ایک ہفتہ قبل اونٹ کی گردن میں رسی سے باندھ کر3 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا تھا جس سے فیاض علی ولد آمون راہو کی ریڑھ کی ہڈی اورگردن ٹوٹ گئی تھی، اسے انتہائی تشویشناک حالت میں حیدرآباد کے ایک اسپتال کیانتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ پیر کو دم توڑ گیا ۔



یاد رہے کہ میرپوربٹھورو کے قریبی گاؤں حاجی علی سوڈھو میں عرس سوڈھو،ہالیپوسوڈھو اور عبدالواحد زنگیرو نامی ملزمان نے فیاض کو اونٹ کی گردن سے باندھ کر 3کلو میٹر تک اونٹ کو دوڑایا ، بچے کی چیخ و پکار پر ملزمان قہقہے لگاتے رہے۔ دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس انتظامیہ ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔

صرف ایک ملزم محمد عرس سوڈھو پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ باقی دو کو پولیس کی ملی بھگت سے مفرور قرار دیا گیا ہے۔فیاض علی راہو کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، متوفی کی ماں،بہنوں اورباپ پر مسلسل غشی کے دورے پڑرہے ہیں۔

مقبول خبریں