میٹرک امتحانات نقل کرنیوالے 137طلبہ و طالبات پرکاپی کیس

ٹیموں کے چھاپے، بوریاں بھرکر نقل کا مواد ضبط،2 انویجیلیٹرز بھی معطل۔


Numainda Express April 16, 2013
ٹیموں کے چھاپے، بوریاں بھرکر نقل کا مواد ضبط،2 انویجیلیٹرز بھی معطل۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد سمیت زیریں سندھ میں پیر کو نویں کے پرچے میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری رہا، ویجلنس ٹیموں کے چھاپے، ایک سو سینتیس طلبہ و طالبات پر کاپی کیس، 2 درجن سے زائد موبائل فونز، بوریاں بھرکر نقل کا مواد بھی ضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نویں کلاس کے بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے ہوئے۔کئی امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ افرادنقل کرانے میں مصروف رہے۔ دوسری طرف ویجلنس ٹیموں کے چھاپے بھی جاری رہے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ عبدالعلیم خانزادہ، کنٹرولر وصی حیدر،ڈپٹی سیکریٹری غلام محمد مغل کی سربراہی میں ویجلنس ٹیموں نے ضلع ٹنڈوالہیار کے مختلف گرلزو بوائز اسکولوں میں چھاپے مار کر درجنوں طلبہ و طالبات کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر کاپی کیس کیا، موبائل فون اور بوریاں بھر کر نقل کا مواد ضبط کیا۔ اس دوران کاپی کیس کیے جانے والے طلبہ ویجلنس ٹیموں سے معافیاں مانگتے رہے۔



دوسری طرف تعلیمی بورڈ کی ماتحت ویجیلینس ٹیموں نے 9 اضلاع میں چھاپے مار کر مجموعی طور پر 137طلباء و طالبات پرکاپی کیس کئے، 6جعلی طلباء پکڑے گئے اور 2انویجیلیٹرز کو معطل کردیا گیاہے۔ علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چئیرمین پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کے افسران اور ویجلینس ٹیموں کے کنونئیرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے سیکریٹری امتحانی بورڈ عامر شفیق کنٹرولر وصی رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مقبول خبریں