سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ کا نیا پوسٹر جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 27 اپريل 2018
فلم ’ریس تھری‘ 15 جون 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

فلم ’ریس تھری‘ 15 جون 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے فلموں کا مداحوں کے بے صبری سے انتظار رہتا ہے جب کہ ہر سال کی طرح اس عید پر بھی سلو میاں نے قبضہ کررکھا ہے اور خاص کر ان کی نئی فلم ’ریس تھری‘ نے مداحوں کی بے چینی بڑھادی ہے جو 15 جون 2018 کو ریلیز ہوگی جب کہ فلم کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں وہ چشمہ لگائے، کاندھے پر کورٹ اور ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑے ہیں لیکن اس بار پوسٹر میں ان کے ہمراہ فلم میں لیڈنگ رول کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی موجود ہیں۔

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی پوری ٹیم کے ہمراہ اس وقت کشمیر میں موجود ہیں جہاں وہ ایک گیت کو عکس بند کروارہے ہیں جب کہ معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی  فلم ’ریس تھری‘ میں جیکولین کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول اور ثاقب سلیم بھی دکھائی دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔