شریف ٹرسٹ سمیت ایک درجن فلاحی اداروں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ

شوکت خانم ،الشفاآئی ٹرسٹ،سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی،کڈنی انسٹیٹیوٹ،پاکستان سویٹ ہومز بھی شامل


Irshad Ansari April 29, 2018
شوکت خانم ،الشفاآئی ٹرسٹ،سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی،کڈنی انسٹیٹیوٹ،پاکستان سویٹ ہومز بھی شامل۔ فوٹو : فائل

حکومت نے شریف خاندان کے ادارے شریف ٹرسٹ اور سیاسی حریف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فلاحی ادارے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ سمیت ایک درجن سے زائد خیراتی و فلاحی اداروں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے فنانس بل 2016 کے سیکنڈ شیڈول کے پارٹ ون کی مختلف شقوں میں ترامیم کی ہیں اور کئی ذیلی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں جن کے ذریعے ایک درجن سے زائد فلاحی و خیراتی اداروں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔

ان میں شریف خاندان کا فلاحی و خیراتی ادارہ شریف ٹرسٹ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا فلاحی و خیراتی ادارہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، خیبرپختونخوا پنشن فنڈ، خیبرپختونخوا جنرل پرویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ، خیبرپختونخوا ریٹائرمنٹ بینفٹس اینڈ ڈیتھ کمپنسیشن فنڈ، پاکستان بار کونسل، پاکستان سویٹ ہوم، اینجلز اینڈ فیریز پلیس، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اینڈ سوسائٹی فار ویلفیئر آف ایس آئی یو ٹی، دی کڈنی سینٹر پوسٹ گریجوایٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان ڈس ایبل فائونڈیشن، تھرڈ پاکستان انٹرنیشنل سکوک کمپنی لمیٹڈ، سارک انرجی سنٹر، پاکستان سنٹر فار فلنتھراپی، پاکستان مورٹگیج ریفنانس کمپنی لمیٹڈ، عزیز چابہ فائونڈیشن، الشفا آئی ٹرسٹ، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، فورمین کرسچئین کالج اور لیٹون رحمت اللہ بنیولنٹ ٹرسٹ (ایل آر بی ٹی) سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں