طالبان کے ڈر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے صدر زرداری

فاٹا کے عوام کو حالات خودٹھیک کرنے ہونگے، ایوان صدرمیں گرینڈ جرگے سے خطاب


Numainda Express April 16, 2013
فاٹا کے عوام کو حالات خودٹھیک کرنے ہونگے، ایوان صدرمیں گرینڈ جرگے سے خطاب فوٹو: فائل

صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان کے ڈر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلیے شہید بے نظیر بھٹوکی قربانی دی۔ موت انسان کی زندگی کی محافظ ہے ۔ پیرکوایوان صدر میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ہم فاٹا میں تاریخ لکھ رہے ہیں۔ فاٹا کے نوجوان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ فاٹا کی عوام کو آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔



انھوں نے کہاکہ فاٹا میں یونیورسٹیاں کالجز بنائیں تاکہ آنے والی نسلیں پرسکون زندگی گزار سکیں ۔ فاٹاکے عوام کو حالات خو د ٹھیک کرنے ہونگے کوئی تیسر ی قوت حالات کو نہیں بدلے گی۔ جان آنی جانی چیز ہے فاٹا کے عوام کو پورا حق ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ایسے نمائند ے منتخب کر یں جن پرانھیں اعتماد ہو ۔

انھوں نے کہاکہ جب میں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈفاٹا میں تقسیم کیے تو فاٹاکے کچھ لوگوں نے اعتراض کیا کہ ان کی خواتین یہ کارڈ نہیں لیں گی لیکن کارڈ تقسیم کرنے کے بعد پہلا کارڈ استعما ل ہی فاٹا میں ہوا۔