- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
ماہرہ پہلی بارکانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رواں سال پہلی بار کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کی توقع کی جارہی ہے اگر ماہرہ خان کانز میں شرکت کرتی ہیں تو وہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں گی۔
میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈرکے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرتی نظرآئیں گی۔ کانزفلم فیسٹیول کا میلہ ہرسال فرانس میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں کو مدعو کیا جاتا ہے۔
کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اب تک بالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں ایشوریارائے بچن، سونم کپور، پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرچکی ہیں اوراب کہا جارہا ہے کہ پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ان اداکاراؤں کے ساتھ کانزمیں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کوگزشتہ برس اکتوبر 2017 میں بین الاقوامی برانڈ کی سفیرمقررکیا گیا تھا لہٰذا ماہرہ لوریال پیرس کی سفیرکے طورپرکانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔
یاد رہے کہ کانزفلم فیسٹیول میں دنیا بھرسے منتخب کی ہوئی فلمیں اوردستاویزی فلمیں دکھائی جاتی ہیں اورکانزکا میلہ ہرسال مئی میں منعقد کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔