اثاثہ جات کیس؛ نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم

طالب فریدی  جمعرات 3 مئ 2018
نیب نے پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا  فوٹو : فائل

نیب نے پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا فوٹو : فائل

 لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کو پرویز مشرف اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو خط لکھا جس میں پرویز مشرف، ان کی اہلیہ صہبا مشرف، والدہ زہرہ، بیٹی عالیہ رضا اور داماد عاصم رضا کے نام رجسڑڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پرویز مشرف سمیت ان کی فیملی کی گاڑیوں کی فہرست نیب کو فراہم کر دی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف نیب تحقیقات کی منظوری

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف کی بیگم صہبا مشرف کے نام ایک لینڈ کروزر نمبر ایل ای ڈی 12..2829 رجسٹرڈ نکلی۔

گزشتہ ماہ  قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت ہونے والے نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ سابق صدر پرویز مشرف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے،  بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔