لاہور میں 2 سال بعد انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ ہوگا

مینز و ویمنزمقابلے 25سے30جون تک شیڈول، 10ہزار ڈالر انعامی رقم مختص


Sports Reporter May 04, 2018
مینز و ویمنزمقابلے 25سے30جون تک شیڈول، 10ہزار ڈالر انعامی رقم مختص۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان اسکواش فیڈریشن کی ہدایت پر لاہور میں 2 سال بعد انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا.

ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مینز اور ویمنز 25 جون سے30 جون تک پنجاب اسکواش کمپلیکس میں شیڈول ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے ہونیوالے10ہزار ڈالر کے ایونٹ کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا درجہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے اپنی گزشتہ میٹنگ میں دیا تھا۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل اسکواش کی رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا مگر اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

جنرل سیکریٹری ایس این جی پی ایل اسپورٹس سیل اشرف ندیم کے مطابق سوئی گیس کے کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد کیلیے پنجاب اسکواش کے ساتھ مل کر تیاریاں بھی جاری ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کے ٹاپ مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

امید ہے کہ اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بعد انٹرنیشنل اسکواش کے راستے مزید کھل جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 25 جون کی سہ پہر کو ہوگی، مہمان خصوصی ایم ڈی ایس این جی پی ایل امجد لطیف ہوں گے۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے سابق کھلاڑیوں کی آمد بھی متوقع ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون 8 مئی سے اسلام آباد میں شیڈول

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ و ن کا آغاز8 مئی سے اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے بیک ٹو بیک پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 3 انٹرنیشنل سرکٹ ٹورنامنٹس الاٹ کیے ہیں جو مئی، جون اور جولائی میں منعقد کروائے جائیں گے جس کے بعد اسکواش فیڈریشن رواں سال مزید پی ایس اے ٹورنامنٹس بھی منعقد کروائے گی۔

شاہد اختر علوی نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ ون مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں8 مئی سے 13 تک کھیلا جائیگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کی انعامی رقم 10ہزار ڈالرز جبکہ ویمنز ایونٹ کی انعامی رقم 5 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں