- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل منظور
لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تعلیمی اداروں میں قرآنِ پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کا بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے، بل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر وسیم اخترنے پیش کیا تھا جسے اپوزیشن کی حمایت بھی حاصل تھی۔
بل منظورہونے کے بعد اب پنجاب کے تمام سرکاری اورغیرسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ مسلمان طلبا کو دی جائے گی اور پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جب کہ چھٹی سے بارہویں جماعت کے بچوں کو مکمل قرآن پاک کا ترجمہ پڑھایا جائے گا، بل منظور ہونے پراراکین اسمبلی نے ڈاکٹروسیم اخترکومبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر ڈاکٹروسیم اخترکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ بہت بڑا کارنامہ ہے، بچوں کو تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی حقیقی تعلیم دی جاسکے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی سے بارہویں تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی نے ایمپلی فائرایکٹ میں ترمیم بھی منظورکرلی ، مساجد میں ایک کی بجائے چاراسپیکراستعمال ہوسکیں گے، اسپیکروں پراذان، درود شریف، جمعہ اورعیدین کے خطبے، موت اور گمشدگی کے اعلانات کی بھی اجازت ہوگی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں قرآن پاک كی لازمی تعلیم كا بل متفقہ طور پر منظور
واضع رہے کہ اس سے قبل ایمپلی فائرایکٹ کے تحت مساجد میں ایک سے زائد اسپیکروں کے استعمال پرپابندی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔