- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
رنبیر کا سنجو کے بعد ایک اورنیا انداز
ممبئی: بالی ووڈ معروف اداکار رنبیر کپور ’سنجو‘ کے بعد یش راج کی فلم میں ڈاکو بنیں گے۔
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے تاہم فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ا نہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی نہیں بلکہ اس فلم کو لوگ رنبیر کی فلمی کیریئر کا نیا آغاز کہہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں 9 سال بعد یش راج کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں وہ ڈاکو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی نئی فلم ’شمشیرا‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں رنبیر کپور کو ڈاکو کے روپ میں دکھایا گیا ہے جب کہ فلم کے نام کے ساتھ کردار کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا کہ ’شمشیرا کرم سے ڈکیٹ اور دھرم سے آزاد‘ ہے۔
رنبیر کپور کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ شمشیرا عین وہی فلم ہے جس کی مجھے تلاش تھی، ہندی کمرشل فلم دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور فلمی ہیرو کا ایک خاکہ میرے ذہن میں سمایا ہوا ہے جب کہ شمشیرا نے مجھے وہ سب کچھ کرنے کی اجازت دی جو کچھ میں سوچتا تھا اور اسی بنا پر اس پروجیکٹ کے ساتھ میری جذباتی وابستگتی ہونے لگی ہے، فلم کے ہداہت کار مجھے میرے آرام دہ دائرے سے باہر نکال کر دوسری جگہ لے گئے ہیں لیکن میں اس چیلنج کے لیے بہت پر اُمید ہوں۔
واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ 2018 کے اختتام پر شروع کی جائے گی جوکہ 2019 کے وسط تک جاری رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔