پی آئی اے کے خراب مالی حالات جہازوں کی نئی کلر اسکیم کھٹائی میں

لاہور جانیوالی پروازنے نامکمل لیوری کے ساتھ اڑان بھر لی، جہازسفید رنگ کے ساتھ روانہ۔


Staff Reporter May 08, 2018
کلر اسکیم کی تبدیلی مرحلہ وار مکمل ہو گی، لیوری قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پی آئی اے کے خراب مالی حالات کے باعث جہازوں کی نئی کلراسکیم کی تبدیلی کھٹائی میں پڑگئی اور لاہور جانیوالی پروازنے نامکمل لیوری (Livery) کے ساتھ لاہور کیلیے اڑان بھر لی۔

پی آئی اے انجینئرنگ میں موجودہ طیارہ گزشتہ روز پی کے 316کی پرواز پر لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا ،جہاز کلر اسکیم کی تبدیلی کے لیے شعبہ انجینئرنگ کے پاس تھا ،تاہم پورے جہاز پر صرف سفید رنگ کے ساتھ پرواز کو ٹیک آف کروادیا گیا جب کہ رقم کی عدم دستیابی کی وجہ سے نئی لیوری کے لیے دستیاب اسٹیکرز لگانے کا معاملہ التوا میں پڑگیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ ابتدائی طورپر 4 طیاروں کی کلر اسکیم اور دم کی تبدیلی پردو لاکھ ڈالرز کے اخراجات صرف ہونگے ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مذکورہ طیارے سمیت چار طیاروں کی ندم اور کلر اسکیم تبدیلی کی منظوری دی تھی۔

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ لاہور کیلیے پرواز آپریٹ کرنے کے بعد پرواز کو بین الاقوامی روٹ پربھی روانہ کیا گیا، ان کا کہناہے کہ نامکمل کلراسکیم یا لیوری قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی،کلراسکیم کی تبدیلی مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں