ایک ہفتے تک درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی


Staff Reporter May 09, 2018
مئی کے وسط یا آخر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے،شاہد عباس فوٹو : فائل

RAWALPINDI: محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک گرمی میں توازن برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا ایکسپریس سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اگلے ایک ہفتے تک درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔ رواں ماہ 13مئی تک شہر کے درجہ حرارت میں کوئی غیر معمولی اضافے کا امکان نہیں ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مئی میں عموماً شہر کا موسم گرم رہتا ہے، اس وجہ سے یہ امکان بھی موجود ہے کہ اس ماہ کے وسط یا پھر آخر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.6ڈگری ریکارڈ ہوا، سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، تیز ہواؤں کی وجہ سے نمی کے تناسب میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، صبح کے وقت نمی کاتناسب 76جبکہ دن بھر 50فیصد رہا، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا جبکہ ہلکی حدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں