ٹنڈوحیدرمسلح افراد نے دودھ سے بھری پک اپ چھین لی

ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری دودھ سےبھری پک اپ،موٹرسائیکل،لاکھوں روپےکےطلائی زیورات، نقدی اورموبائل فونزسے محروم ہوگئے.


Nama Nigar August 11, 2012
ڈرائیور اوربیوپاری کو قریبی باغ میں باندھ دیا،ملزمان گھڑی اور موبائل فونز بھی لے گئے۔ فوٹو فائل

ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری دودھ سے بھری پک اپ، موٹرسائیکل، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پبن اور ہوسڑی تھانوںکی مشترکہ حدودگائوں قاسم پنہورکے قریب مین روڈ پر میں مسلح ڈاکوئوں نے دودھ سے بھری پک اپ نمبر KQ3858 کو روکااورڈرائیور یاسین پنہور اور دودھ کے بیوپاری کو قریبی باغ میں باندھ کرگھڑی،موبائل فونز اور دودھ سے بڑی گاڑی لے اڑے۔

خانزادہ محلہ میں8مسلح افراد نے ڈرائیور راشد خانزادہ کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ دیا اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،نقدی موبائل فونزاورعید کے کپڑے لوٹ کر فرار ہوگئے۔بخشو لغاری روڈ پر مسلح افراد او جی ڈی سی ایل کے ملازم شیر محمد بگھیو سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

مقبول خبریں