وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی آئیں گے

وزیراعظم کراچی بندرگاہ پرپاکستان کے پہلے ڈیپ سی واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔


Staff Reporter May 10, 2018
وزیراعظم کراچی بندرگاہ پرپاکستان کے پہلے ڈیپ سی واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل کراچی آئیں گے۔

وزیراعظم کراچی کے دورے کے دوران ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کراچی بندرگاہ پرپاکستان کے پہلے ڈیپ سی واٹر کنٹینر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم این ای ڈی یونیورسٹی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کا بھی امکان ہے۔