سونم کپورکی شادی پرپاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعرات 10 مئ 2018
سونم اورآنند کی خوشیاں زندگی بھر برقرار رہیں پاکستانی فنکاروں کی اداکارہ کیلئے نیک تمنائیں فوٹو:فائل

سونم اورآنند کی خوشیاں زندگی بھر برقرار رہیں پاکستانی فنکاروں کی اداکارہ کیلئے نیک تمنائیں فوٹو:فائل

کراچی: نوبیاہتا جوڑی سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی پر پاکستانی فنکار بھی بے انتہا خوش ہیں اور دونوں کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا دوروز قبل8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کو جہاں ان کے چاہنے والوں کی جانب سےمبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان اور ماورا حسین نے بھی دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپوراورآنند آہوجا کی شادی میں شاہ رخ سلمان نے رنگ جما دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سونم کپور اور آنند آہوجا کو ٹوئٹر پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ’’آپ کی یہ خوشیاں ہمیشہ برقرار رہیں، انشا اللہ بہت سارا پیار۔‘‘

اداکارہ ماورا حسین نے بھی سونم اور آنند کے استقبالیے کی ایک خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اوردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونم کپور اور آنندآہوجاکے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نےنہ صرف خوب ہلہ گلہ کیابلکہ ایک ساتھ گانا گاکر اور رقص کرکے شرکا کی خوب توجہ حاصل کی دونوں کئی برسوں بعد کسی تقریب میں اتنےاچھے موڈ میں نظر آئےاور میڈیا میں سونم آہوجا سے زیادہ شاہ رخ سلمان چھائے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔