صاف پانی کیس نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

نیب نے حمزہ شہباز کو طلبی کے لیے 18 جون کا نوٹس بھیج دیا ہے


May 10, 2018
نیب نے حمزہ شہباز کو طلبی کے لیے 18 جون کا نوٹس بھیج دیا ہے (فوٹو: فائل)

نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے حمزہ شہباز کو صاف پانی کیس میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی کیس میں تحقیقات کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا اس حوالے سے انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق انہیں 18 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں ان سے اس کیس سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات طلب کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں