جامعات کے 1400 پی ایچ ڈی اساتذہ کیلیے 10 کروڑ روپے جاری

کراچی سمیت اندرون سندھ کی سرکاری جامعات کے پی ایچ ڈی اساتذہ کیلیے ماہانہ الاؤنس 25ہزارروپے مقررکیاگیا ہے


Safdar Rizvi May 11, 2018
جامعہ کراچی کے410پی ایچ ڈی اساتذہ کیلیے30.750ملین ،این ای ڈی کے 168پی ایچ ڈیزکیلیے 12.6ملین جاری کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے صوبے کی سرکاری جامعات کے 1400ڈاکٹریٹ اساتذہ کے لیے پی ایچ ڈی کے اضافی الاؤنس کی مد میں 105ملین روپے جاری کردیے ہیں۔

جامعہ کراچی کے 410پی ایچ ڈی اساتذہ کے لیے 30.750ملین روپے،سندھ یونیورسٹی کے 236 اساتذہ کے لیے 17.700ملین روپے، این ای ڈی کے 168پی ایچ ڈیزکے لیے 12.6ملین روپے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے155اساتذہ کیلیے 11.625 ملین روپے ،شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے 85اساتذہ کے لیے 6.375 ،داؤیونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسزکے 73 اساتذہ کے لیے 5.475 ،سکھرآئی بی اے یونیورسٹی کے 64 اساتذہ کیلیے 4.8،مہران یونیورسٹی کے 45 اساتذہ کیلیے 3.375 ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 23 اساتذہ کیلیے1.725، داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے 19 اساتذہ کے لیے 1.425،شہید بینظیر بھٹویونیورسٹی لاڑکانہ کے5 اساتذہ کیلیے0.375،شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے5اساتذہ کے لیے 0.375،پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہیدبینظیرآبادکے3اساتذہ کے لیے 0.225 ،بی بی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈویلپمنٹ میرپورکے1استاد کے لیے0.075 ،شہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی آف لاء کراچی کے5اساتذہ کے لیے 0.375 ،شہیدبینظیریونیورسٹی بینظیرآبادکے2اساتذہ کے لیے 0.150،لیاری یونیورسٹی جامشور16کے اساتذہ کے لیے1.2 اورقائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے 85اساتذہ کے لیے 6.375جاری کیے گئے ہیں۔

یادرہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فپواساکی اپیل پر سندھ بھرکی سرکاری جامعات کے پی ایچ ڈی اساتذہ کے لیے مختص 10ہزار روپے ماہانہ الاؤنس میں 15ہزارروپے کااضافہ کردیاتھا اضافے کے بعدپی ایچ ڈی کاماہانہ الاؤنس 25 ہزارروپے مقررکیاگیاتھاجس کے بعدمحکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈزکی سفارش پر محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں پی ایچ ڈی کے بقایاالاؤنس کی رقم 5ماہ کے بقایاجات کے ساتھ دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں