- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
عدلیہ مخالف احتجاج؛ (ن) لیگی ارکان اسمبلی سمیت 6 افراد پر فرد جرم عائد
لاہور: ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی سمیت 6افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم اور رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت 6 افراد پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کو 7 روز میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا تاہم ارکان اسمبلی سمیت 6 ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
ملزمان عدالت میں فرد جرم سے بچنے کے لیے اپنی بیماریوں، عدلیہ تحریک کا حوالہ دیتے رہے اور معافیاں بھی مانگتے رہے جس پر بنچ نے ریمارکس دیے کہ آپ کا لیڈر بھی سارا دن یہی کام کرتا ہے، یہ کورٹ آف لاء ہے یہاں کسی کے خلاف فیصلہ نہیں ہوگا اور قانون کی حکمرانی ہوگی۔
عدالت عالیہ نے ارکان اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی مزید کارروائی 18 مئی تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کو فرد جرم کی کاپیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔