کرپشن کیس سابق آئی جی غلام جمالی گرفتار نہ کیے جا سکے

ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والا سابق افسر غلام کیریو عدالت میں پیش۔


Staff Reporter May 12, 2018
ملزمان نے جعلی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔ فوٹو؛ فائل

نیب کرپشن کیس میں ملوث سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کو گرفتار نہ کرسکی۔

سندھ پولیس کرپشن ریفرنس میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والے سابق ایس پی غلام نبی کیریو احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، نیب سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کو گرفتار نہ کرسکی۔

سندھ پولیس کرپشن ریفرنس میں ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہونے والے سابق ایس پی غلام نبی کیریو احتساب عدالت میں پیش ہوگئے اور گرفتاری دے دی، احتساب عدالت نے ملزم کو 25 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے گزشتہ روز ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، نیب کے مطابق ملزمان پر881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لیے کی گئیں،جعلی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، بھرتیاں کانسٹیبلز، کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں