لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین کی بوگی سے شیرخوار بچی کی لاش ملی

بچی کی عمر تقریباً 2 ماہ کے قریب ہے جسے غسل کفن کے لیے ایدھی سرد خانے موسیٰ لین منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام


Staff Reporter May 12, 2018
بچی کی عمر تقریباً 2 ماہ کے قریب ہے جسے غسل کفن کے لیے ایدھی سرد خانے موسیٰ لین منتقل کیا گیا، ریسکیو حکام۔ فوٹو: فائل

کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین کی بوگی سے شیر خوار بچی کی لاش ملی ہے۔

کینٹ ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں رکھے ہوئے شاپنگ بیگ سے شیر خوار بچی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچی کی عمر تقریباً 2 ماہ کے قریب ہے جسے غسل کفن کے لیے ایدھی سرد خانے موسیٰ لین منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کینٹ اسٹیشن طارق لغاری نے بتایا کہ مذکورہ بوگی میں سفر کرنے والوں کا ڈیٹا نکالا جا رہا ہے جبکہ فوری طور پر یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ شاپنگ بیگ میں بند کی گئی شیر خوار بچی کی لاش اسی بوگی کے افراد چھوڑ کر گئے ہیں یا کوئی اور رکھ کر فرار ہوا ہے تاہم ریلوے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں