خضدارمیں مسافرکوچ الٹنے سے 5 مسافرجاں بحق

زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں، لیویزذرائع


ویب ڈیسک May 12, 2018
لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرمسافرکوچ الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خضدارمیں قومی شاہراہ کے قریب زاوہ کے مقام پرمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

لیویزذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں تاہم لاشوں اورزخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔