ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار1پوائنٹ کا اضافہ

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار،1پوائنٹ کا اضافہ


Sports Desk May 16, 2018
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار،1پوائنٹ کا اضافہ فوٹو : اے ایف پی

MEXICO CITY: آئر لینڈ سے واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کو ایک پوائنٹ ملا تاہم ساتویں پوزیشن پر کوئی فرق نہیں آیا اب گرین کیپس کے پوائنٹس کی تعداد بڑھ کر87 ہو گئی ہے۔

میزبان ٹیم کے خلاف شکست پر پاکستان کو 5 جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں2 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا لیکن گرتے پڑتے حاصل ہونے والی کامیابی نے یہ خطرہ ٹال دیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 10 کی فہرست میں بالترتیب بھارت (125)، جنوبی افریقہ (112)، آسٹریلیا (106)، نیوزی لینڈ(102)، انگلینڈ (98)، سری لنکا(94)، پاکستان (87)، بنگلہ دیش (75)،ویسٹ انڈیز (67) اور زمبابوے (2) شامل ہیں، آئر لینڈ کو اپنا کھاتہ کھولنے کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔

مقبول خبریں