- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
سلمان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت ’’سواگ سے سواگت ‘‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے توقعات سے بڑھ کربزنس کرکے کئی رکارڈ قائم کیے جب کہ اب اسی فلم کے گیت نے بھی کامیابی کے رکارڈ قائم کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مشہور گیت سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت ’سواگ سے سواگت‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت بن گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کی جانب سے یوٹیوب پر 20 نومبر 2017 کو جاری کردہ گیت ’سواگ سے سواگت‘ کو اب تک 42 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی
دوسری جانب بالی ووڈ سلطان کی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا ٹریلر بھی گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس ٹریلر کو اب تک 10 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہے جس میں سلو میاں نے بھارتی اور کترینہ نے پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔