- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کردی
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان باکس آفس پر نت نئے ریکارڈ بنانے میں ایک الگ پہچان رکھتے ہیں اور اب ان کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ایک بار پھر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
بالی ووڈ کے دبنگ خان کی پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد یہ کہا جارہا تھا کہ شاہ رخ خان کی طرح اب سلو میاں کا دور بھی ختم ہونے والا ہے اور اب ان کی فلمیں بھی پہلے کی طرح کامیاب نہیں ہوا کریں گی لیکن ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی کامیابی نے ان تمام دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے اور فلم کی تین دن کے بزنس کے بعد ہی اسے بلاگ بسٹر کہا جارہا ہے۔
#TigerZindaHai #TZH is Salman Khan’s 12th film to cross ₹ 100 cr mark… The HIGHEST by any actor…
Highest grosser: #BajrangiBhaijaan [₹ 320.34 cr]
Two films in ₹ 300 cr Club: #BajrangiBhaijaan [₹ 320.34 cr] and #Sultan [₹ 300.45 cr]
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) December 25, 2017
بھارتی تجزیہ کار ترن ادارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف ٹوئٹس کی جن سے بالی ووڈ کے سلطان کے ریکارڈز کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تیسرے ہی دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یوں یہ 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے والی سلمان خان کی 12ویں فلم بن گئی، اس حساب سے کوئی بھی بھارتی اداکار سلمان خان کے مدمقابل نہیں، اب دیکھنا یہ ہے یہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ کا 300 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔
Salman versus Salman – first 3 days…#BajrangiBhaijaan ₹ 102.60 cr [Fri-Sun]#Sultan ₹ 105.53 cr [released on Wed; Wed-Fri]#Tubelight ₹ 64.77 cr [Fri-Sun]#TigerZindaHai ₹ 114.93 cr [Fri-Sun] #TZH
India biz.— taran adarsh (@taran_adarsh) December 25, 2017
فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تین دن میں 114 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سلمان خان کی اپنی فلموں کا ریکارڈ بھی توڑا جب کہ پہلے دن 33 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے رواں سال کی دوسری بڑی فلم ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، اس سے قبل فلم ’باہو بلی ٹو‘ نے پہلے روز 41 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تیسرے روز 45 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بھارت میں کسی بھی دن سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
واضح رہے علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس کی ہدایت کاری کبیر خان نے دی تھی۔ دونوں فلموں میں بالی ووڈ سلطان اور کترینہ کیف پاکستانی اور بھارت کے خفیہ ایجنٹس کے کردار ادا کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔