41 سال کی عمر میں حمل: ماہرہ خان کو ’بوڑھی خاتون‘ کہنے پر ٹی وی چینل شدید تنقید کی زد میں

صارفین کا کہنا ہے کہ 41 سالہ خاتون کیلئے اس طرح کے الفاظ کا استعمال نامناسب اور غیرضروری ہے۔


ویب ڈیسک September 18, 2026

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو 41 سال کی عمر میں پریگننٹ ہونے پر ’بوڑھی خاتون‘ قرار دینا ٹی وی چینل کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے الفاظ کے انتخاب پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں پریگننسی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 41 سال کی عمر میں دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ان کیلئے 24 سال کی عمر کے مقابلے میں جسمانی اور جذباتی طور پر مختلف ہے۔

Auto Draft

اسی موضوع پر نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں طبی ماہرین کے ساتھ زیادہ عمر میں حمل سے متعلق گفتگو کی گئی، تاہم پروگرام کے دوران ماہرہ خان کیلئے ’بوڑھی خاتون‘ کے الفاظ استعمال کیے گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین اعتراض کر رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

صارفین کا کہنا ہے کہ 41 سالہ خاتون کیلئے اس طرح کے الفاظ کا استعمال نامناسب اور غیرضروری ہے۔

ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی خاتون صحت مند ہے تو 40 سال کی عمر کو بڑھاپا قرار نہیں دیا جا سکتا، جبکہ ایک اور خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھی 41 سال کی عمر میں قدرتی طور پر حمل ٹھہرنے کا تجربہ کیا۔