ڈنمارک نے عراق سے فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا

عراق میں داعش کو شکست ہوچکی ہے اس لیے ہم اپنی فوج واپس بلارہے ہیں، وزیر خارجہ ڈنمارک


ویب ڈیسک May 17, 2018
داعش کو شکست کے بعد فوج واپس بلارہے ہیں،وزیرخارجہ،فوٹو:فائل

لاہور: ڈنمارک نے داعش کی شکست کے بعد عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قیادت میں داعش کے خلاف لڑنے والے اتحاد میں شامل ڈنمارک نے اپنے خصوصی فوجی دستوں کو عراق سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ سیمیولسن نے کہا ہے کہ اب ہم اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں شدت پسند تنظیم کو عراق میں شکست ہوچکی ہے اور بڑے حصے پر اس کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے لہذا ہم اپنی فوج کو عراق سے واپس بلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا عراق کی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کیلیے 5 کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان

سیمیولسن نے کہا کہ ہم جانتے ہیں داعش کا مکمل صفایا تو نہیں ہوا اور اس کی باقیات ہمارے لیے پریشان کن ہیں تاہم اس جنگ میں اتحادی افواج کو ہماری ریڈار اور زمینی عملے کی مدد حاصل رہے گی۔

ڈنمارک کے اس وقت 180 اسپیشل فورسز کے اہل کار بغداد میں الاسد ایئربیس پر تعینات ہیں جہاں وہ عراقی اور کرد سیکیورٹی فورسز کو تربیت دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں