نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 17 مئ 2018
آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے؟ نواز شریف حساب مانگیں گے حساب دینا بھی پڑے گا (فوٹو : فائل)

آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے؟ نواز شریف حساب مانگیں گے حساب دینا بھی پڑے گا (فوٹو : فائل)

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو اور کیا کرے آپ اور آپ کے بزرگ جب اس دھرتی پر آئے تو کیا لے کر آئے تھے اگر نواز شریف حساب مانگیں گے تو انہیں حساب دینا بھی پڑے گا، سب سے پہلے ملک اور دھرتی  کی اہمیت ہے لیکن طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔