نادرا میگا سینٹرز کے رمضان میں نئے اوقات کار

میگا سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح  6:30 کام شروع کرے گی، 3شفٹوں میں کام ہوگا


Staff Reporter May 18, 2018
عام نادار سینٹر کے اوقات کار صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

شہریوں کو 24گھنٹے سہولت فراہم کرنے والے نادرا میگا سینٹرز کے رمضان المبارک کے نئے اوقات کار وضع کردیے گئے۔

نادار حکام کی جانب سے ماہ رمضان میں شہر کے تینوں میگا سینٹرز پرعملہ 3 مختلف شفٹوں میں کام کرے گا ،تاہم عام دنوں کے مقابلے میں رمضان المبارک میں میگا سینٹرزمیں کام کرنے والے عملے کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق نادرا میگا سینٹرز پر پہلی شفٹ صبح 6:30سے دوپہر 12بجے ،دوسری شفٹ دن 12بجے سے شام 5:30تک جبکہ تیسری شفٹ کا عملہ رات 10بجے سے صبح کے 3بجے تک شہریوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔

دوسری جانب عام دنوں میں صبح 9بجے سے شام 7بجے تک کھلنے والے عام نادار سینٹر کے اوقات کار رمضان المبارک میں صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک کردیے گئے۔

ڈی جی نادرا میر عجم کے مطابق جمعرات یکم رمضان کو میگا اور کچھ عام سینٹرز پر صبح کے اوقات میں شہریوں کی تعداد کم رہی اگر ضرورت محسوس کی گئی تو شہریوں کی سہولت کے پیش نظر اوقات کار میں معمولی رد وبدل بھی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں